ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبزیوں کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری،شہری پریشان

سبزیوں کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری،شہری پریشان
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاطمہ عارف: سبزیوں کی قیمت میں اضافے اور زائد نرخوں میں فروخت کا سلسلہ جاری  ہے ۔سرکاری نرخ نامے میں کم قیمت کے باوجود سبزیوں بدستور دگنے دام فروخت کی جارہی ہے ۔

 شہری سبزی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان ہیں ۔شہریوں نے  پرائس کنٹرول کمیٹیوں سے  سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کروانے کا مطالبہ کیا ۔
آلو 75 کی بجائے 95 روپےکلو، پیاز 75 کی بجائے 155 روپےکلو، ٹماٹر 38 کی بجائے 85 روپے کلو،ادرک 565 کی بجائے 705 روپے کلو،لہسن 640 کی بجائے 710روپے کلو فروخت ہورہاہے۔مٹر220 روپے کلو کی بجائے 310 روپے، گاجر 50 کی بجائے 160روپے، میتھی 100کی بجائے 180 روپے ،ٹینڈے 110 کی بجائے 210 روپے، پالک 30 کی بجائے 60 روپے، بینگن 43 کی بجائے 135 روپے کلوفروخت ہورہے ہیں۔بند گوبھی 32 روپے کی بجائے 120 روپے کلو ،سبز مرچ اول سرکاری نرخ 125 کی بجائے 180 روپے کلو ،سبز مرچ دوئم 90 کی بجائے 170 روپے کلو فروخت ہو رہی ہیں۔لیموں 495 کی بجائے 640 روپے کلو فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔