ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طوفانی بارشیں،گرد آلود ہوائیں،پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

طوفانی بارشیں،گرد آلود ہوائیں،پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم)شہر میں گرمی کی شدت برقرار،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے  آج شہر میں آندھی کی پیش گوئی کی ہے،آندھی کا سسٹم لاہور کے مختلف مقامات پر بارش کا سبب  بھی بن سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق درجہ حرارت میں کمی تو آئے گی مگر گرمی برقرار رہے گی۔

 دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے آئندہ دنوں میں  بارش،گرد آلود ہواؤں اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا۔ صوبہ بھر میں ضلعی انتظامیہ کو آندھی اور بارشوں کی پیشگوئی کر دی ۔

 ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق صوبہ بھر میں ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیاگیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے  مطابق 28 مئی سے یکم جون تک پنجاب کے بالائی اضلاع میں آندھی، بارش اور گرد آلود ہوائیں چلنے جبکہ  پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ راولپنڈی ،مری ،گلیات،اٹک چکوال جہلم اور منڈی بہاوالدین میں آندھی اور بارشوں کی پیشگوئی ہے۔گجرات ،گجرانوالہ ،حافظ آباد،سیالکوٹ،نارووال،خوشاب،سرگودھا اور میانوالی میں بارش کے امکانات ہیں ۔لاہور ،قصور ،اوکاڑہ،فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ میں بھی بارش اور طوفان کی پیشگوئی ہے۔جنوبی پنجاب میں گرمی کی شدید لہر اور ہیٹ ویو کی صورتحال برقرار رہے گی ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔