ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اسرائیلی فوج نے رفح میں رہائشی عمارت پر حملہ کر دیا

 اسرائیلی فوج نے رفح میں رہائشی عمارت پر حملہ کر دیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں پر بمباری کے بعد اسرائیلی فوج نے رفح میں رہائشی عمارت پر حملہ کردیا جس کے بعد گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 230 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے رفح میں فلسطینی پناہ گزینوں پر بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اب کوئی جگہ محفوظ نہیں رہی ہے۔

رفح کا کویتی اسپتال بھی اسرائیلی حملوں کی وجہ سے بند کردیا گیا، اسپتال ڈائریکٹر نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں دو اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد اسپتال کو بند کیا جا رہا ہے۔

رفح حملے کے بعد بیلجیئم کے نائب وزیراعظم نے اسرائیل پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کردیا ہے جبکہ کینیڈین وزیر خارجہ نے بھی رفح میں اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رفح میں اسرائیلی فضائی حملہ انتہائی خوفناک ہے۔

الجزائر نے رفح قتل عام پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

جرمنی نے کہا کہ رفح میں فضائی حملے میں بچوں سمیت جلی ہوئی لاشوں کی تصاویر ناقابل برداشت ہیں، شہری آبادی کو بہتر طور پر تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔