ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریمل طوفان مغربی بنگال کے ساحل سے ٹکرا گیا، 16 افراد ہلاک

Cyclone remal, West Bangal, Bay of Bengal, Deadly cyclone, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: خلیج بنگال میں بننے والا طوفان ریمل بنگلہ دیش کے بعد بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا  گیا۔ مختلف حادثات میں سولہ افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

بھارتی ساحلی علاقوں پر 120 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں۔
کولکتا ایئرپورٹ پر طوفان ریمل کے پیش نظر فلائٹ آپریشن بھی معطل کر دیا گیا ہے، بنگلہ دیش میں طوفان کے باعث ساحلی علاقوں سے 10 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق متاثرہ علاقوں میں لینڈ فال کا خدشہ ہے ۔ڈیڑھ لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیاگیا ہے۔