طالبہ کا ریپ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے  ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا حکم دے دیا

28 May, 2024 | 02:03 AM

سٹی42:  وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے  وزیر آباد میں طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔   
وزیراعلیٰ کے سٹاف نے بتایا ہے کہ مریم نواز شریف نے وزیر آباد میں طالبہ سے دو افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے انسپکٹر جنرل سے رپورٹ طلب کر لی -انہوں نے کہاکہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو کیفر کردارتک پہنچایا جائے گا۔ 

مزیدخبریں