28 مئی کو واجب الادا بجلی کے بلوں کی ادائیگی کل بھی ہو سکے گی

28 May, 2024 | 01:55 AM

سٹی42:  بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں نے 28 مئی کو واجب الادا  بلوں کی ادائیگی میں ایک دن کی توسیع کر دی۔ اب یہ بل آج کی بجائے کل جمع کروائے جا سکیں  گے۔

بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کے حکام نے کہا ہے کہ بجلی کے  جن بلوں کو جرمانہ کے بغیر جمع کروانے کی آخری تاریخ آج 28 مئی ہے، وہ بل صارفین 29 مئی کو بنا اضافی چارجز  کےجمع کروا سکتے ہیں۔  بجلی کمینیوں کی ایپلیکیشنز اور دیگر آن لائن ذرائع سے آج یوم تکبیر کی چھٹی کے دوران بھی بل جمع کروانے کی سہولت دستیاب رہے گی۔ 

مزیدخبریں