سٹی42: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ پر بروقت قابو پانے پر تمام متعلقہ اداروں و افسران کی ستائش کی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ پاک فوج، این ڈی ایم اے، اور کوارڈینیٹر موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے اہلکاروں کی اگ بجھانے کیلئے کوششیں قابل ستائش ہیں. انہوں نے پاک فوج کی جانب سے آگ بجھانے کیلئے ہیلی کاپٹرز کی فراہمی پر شکریہ بھی ادا کیا۔
آگ بجھانے کے آپریشن میں وزیرِ اعظم ہاؤس کے ہیلی کاپٹرز، 6th ایوی ایشن نے بھی حصہ لیا۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا. آگ سے جنگلات کو پہنچے نقصان کا تعین کرکے اسکی بھرپائی کیلئے اقدامات کئے جائیں. انہوں نے ہدایت کی کہ آگ میں زخمی ہونے والی جنگلی حیات کو ویٹرنری ڈاکٹرز ممکن طبی امداد فراہم کریں.