ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلح افواج اور عسکری قیادت کی جانب سے "یوم تکبیر" پر قوم کو مبارکباد 

ISPR, Youm e Takbir, Joint Chiefs 0f Staff Committee
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج پاکستان کے سربراہان نے  26 ویں "یوم تکبیر" پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ  یہ اہم موقع 1998 میں پاکستان کے جوہری تجربات کی تاریخی کامیابی کی یاد دلاتا ہے۔ ان تجربات نے کامیابی سے قابل اعتبار کم از کم ڈیٹرنس قائم کی اور خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج پاکستان کے سربراہان نے اپنے پیغام میں کہا کہمسلح افواج اور قوم ان تمام لوگوں کی غیر متزلزل لگن اور بے لوث قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں جنہوں نے اس شاندار کارنامے میں اپنا حصہ ڈالا، جو کہ زبردست مشکلات کے باوجود  انجام دیا گیا۔ اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے اپنی زندگیاں وقف کرنے والے سائنسدانوں، انجینئرز اور حکام بجا طور پر قوم اور اس کی مسلح افواج کے شکر گزار اور تعریف کے مستحق ہیں۔ 

پاکستان کی تاریخ کے اس اہم دن پر پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن کے دفاع، اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ اور ملکی سلامتی کو ہر حال میں اور کسی بھی قیمت پر یقینی بنانے کے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں، انشاء اللہ۔