سٹی42: یومِ تکبیر کی عام تعطیل کے سبب لاہور میں گورنر ہاؤس نے آج ہونے والی آئی ٹی کی کلاسز ملتوی کردیں۔
سربراہ گورنر آئی ٹی انیشیٹو دانیال ناگوری نے طلبہ کے نام پیغام میں بتایا کہ آج تینوں شفٹوں کی تمام کلاسز ملتوی کردی گئی ہیں۔ملتوی شدہ کلاسز کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔
29 مئی سے تمام کلاسز تینوں شفٹوں میں معمول کے مطابق منعقد ہوں گی۔