سٹی42: ہیٹ ویو کے جھلسائے ہوئے کراچی کے مکینوں کو آج بارش برسنے سے سکھ کا سانس آنے کی توقع ہے .
مغربی ہواؤں کے اس سسٹم کے زیر اثر جنوبی پنجاب میں رود کوہی کے علاقوں میں بھی طوفان باد و باراں کا امکان ہے جبکہ کشمیر اور بالائی پختونخواہ میں طوفان باد و باراں، تیز بارش ہونے کا امکان ہے تاہم ملک کے بیشتر حصوں میں ہیٹ ویو کے تھپیڑے کھاتے ہوئے عوام کے حصہ میں محض ڈسٹ سٹارم ہی آنے کا امکان ہے۔
موسمیات کے محکمہ نے پیش گوئی کی ہے کہ آج 28 مئی اور کل 29 مئی کو مغربی ہواؤں کے ساتھ آنے والے لو پریشر کے زیر اثر کراچی اور ملحقہ علاقوں میں کچھ بارش ہونے کی توقع ہے۔ اس بارش سے علاقہ میں کئی روز سے جاری ہِیٹ ویو کا زور ٹوٹ جانے کا امکان ہے۔
بارش کے ساتھ گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی۔ کراچی کے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے وہ بارش کے دوران بجلی کے پولز اور تاروں سے فاصلہ رکھیں، بل بورڈز اور درختوں سے بھی دور رہیں۔