ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورشہر میں خواتین،بچوں کے اغواءکی وارداتوں میں اضافہ

 لاہورشہر میں خواتین،بچوں کے اغواءکی وارداتوں میں اضافہ
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور شہر میں رواں سال 1ہزار355افراد اغواءہوئے، صدر ڈویژن اغوا کی وارداتوں میں سرفہرست، جبکہ کینٹ ڈویژن دوسرے نمبر پر رہا، پولیس اغوا کاروں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے پہلے 130روز کے دوران 1355افراد اغواءکاروں کے ہتھے چڑھ گئے۔ انویسٹی گیشن پولیس دعووں اور کوششوں کے باوجود مغویوں کو بازیاب نہ کروا سکی۔

خواتین اور مردوں کے اغواءمیں صدر ڈویژن 310وارداتوں کے ساتھ سرفہرست، کینٹ ڈویژن 222کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگیا۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 180،  سٹی ڈویژن سے 177افراد اغوا ہوئے، اقبال ٹاؤن ڈویژن سے85اور سول لائن ڈویژن سے 65افراد اغوا کر لئے گئے۔

بچے اور بچیوں کے اغواءمیں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 90کے ساتھ سرفہرست، کینٹ ڈویژن 82کے ساتھ دوسرے نمبرپر،سٹی ڈویژن 70کے ساتھ تیسرے نمبر پراور صدر ڈویژن اور اقبال ٹاؤن ڈویژن 28,28کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر پر جبکہ سول لائن ڈویژن 18کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہی۔

پولیس مقدمات درج کرنے کی حد تک محدود،اغواکاروں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

Bilal Arshad

Content Writer