فوج کو سلام پیش کرتا ہو کہ انہوں نے بہتر حکمت عملی سے شرپسندوں کا سامنا کیا، چودھری محمد سرور

28 May, 2023 | 10:16 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری محمد سرور کاکہناہے کہ فوج کو سلام پیش کرتا ہو کہ انہوں نے بہتر حکمت عملی سے شرپسندوں کا سامنا کیا۔

سابق گورنر پنجاب و رہنما مسلم لیگ ق چودھری محمد سرور نے تکبیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں کا یوم تکبیر پر عظیم الشان کانفرنس منعقد کروانے پر شکریہ ادا کرتا ہوں،مرکزی مسلم لیگ انسانیت کی جو خدمت کر رہی ہے وہ قابل تحسین ہے۔

چودھری محمد سرور نے کہا کہ9 مئی کے واقعات میں ملوث تمام عناصر سخت سزا کے مستحق ہیں،ٹیلی وژن پر دیکھا تو انتہائی ندامت ہوئی کہ شرپسند پاک فوج کے جوانوں پر ڈنڈے اور پتھر برسا رہے ہیں،فوج کو سلام پیش کرتا ہو کہ انہوں نے بہتر حکمت عملی سے شرپسندوں کا سامنا کیا۔

 رہنما ق لیگ نے کہاکہ آج ملک کو بہت سے بحران درپیش ہیں،ہمیں سب سے بڑھ کر اخلاقیات کے فقدان کا مسئلہ درپیش ہے،نوجوانوں کو سیرت نبی کے بارے میں بتانا ہوگا،نبی کریم نے اپنے بدترین دشمنوں کو بھی معاف کر دیا۔

ان کاکہناتھا کہ60 سے زائد اسلامی ملک ہیں مگر بدقسمتی سے کشمیر میں بھارت جبکہ فلسطین میں اسرائیل کا قبضہ ہے،ہم سب کا فرض ہے کہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لئے جدوجہد کریں،جب ہم آزاد ہوئے ہیں بدقسمتی سے ملک پر چوروں اور ڈاکوؤں کا قبضہ ہے،ہم مسلمان ہیں ہمارا یقین ہے کہ ایک دن موت آنی ہے،ہم سب نے متحد ہو کر کرپٹ سیاستدانوں سے نجات حاصل کرنی ہے۔

چودھری سرور نے کہاکہ جس ملک میں عدل و انصاف نہیں ہوتا وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا،ہم ستر سالوں میں ملک کے اندر عدل و انصاف قائم نہیں کر سکے،پولیس بغیر پیسوں کے کوئی کام نہیں کرتی،ہم پاکستان کے عوام کو ناانصافی اور بے روزگاری سے نجات دلائیں گے۔

مزیدخبریں