ویب ڈیسک: حکومت پنجاب نے 9 مئی کے واقعات میں گرفتار کی گئی تمام خواتین کے کوائف جاری کر دیے۔ وزیر اطلاعات عامر میر نے بتایا کہ 9مئی کے واقعات میں مجموعی طور پر 32 خواتین کو گرفتار کیا گیا۔دہشت گردی کے واقعات میں ملوث گرفتار 32 خواتین میں سے 21 رہا ہو چکی ہیں۔ اس وقت 11 خواتین جوڈیشل ریمانڈ پر پنجاب کی جیلوں میں قید ہیں۔ ایک سیاسی جماعت کی جانب سے جیلوں میں قید خواتین سے بدسلوکی کا پروپیگنڈہ جھوٹ کا پلندہ ہے۔ دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث خواتین کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہو رہی ہے۔
عامر میر نے کہا کہ حکومت خواتین کے حقوق کی سب سے بڑی علمبردار ہے۔اسلام بھی ہمیں خواتین کی عزت اور احترام سیکھاتا ہے۔ خواتین سے بدسلوکی کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔