ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترکیہ صدارتی انتخاب: 85 فیصد نتائج مکمل، صدر اردوان آگے  

Turkia,Elections,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے حتمی مرحلے میں صدر رجب طیب اردوان کو اب تک کے نتائج کے مطابق برتری حاصل ہے۔پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور اب تک 85.45 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے۔

آج ترکیہ میں صدارتی انتخابات کے حتمی مرحلے میں پولنگ کا سلسلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے  5 بجے تک جاری رہی۔

اب تک کے نتائج کے مطابق صدر اردوان 53.15  فیصد ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ اپوزیشن امیدوار کمال قلیچ دار اوغلو 46.85 فیصد ووٹ حاصل کرسکے ہیں۔

اب تک کے نتائج کے مطابق صدر اردوان نے 2 کروڑ 35 لاکھ2 ہزار 589 ووٹ لیے ہیں جبکہ اپوزیشن امیدوار  کمال قلیچ دار اوغلو 2 کروڑ 7 لاکھ 17 ہزار 317 ووٹ لیے ہیں۔