ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کرنے والی پاک فوج کو سلام ہے۔
لاہور میں یوم تکبیر کی سلور جوبلی پر مریم نواز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو 25واں یوم تکبیر بہت بہت مبارک ہو، ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کرنے والی پاک فوج کو سلام، ایٹمی پروگرام کے معماروں نوازشریف اور شہید بھٹو کو سلام، نوازشریف نے دنیا کے دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکے کیے، نواز شریف نے ادھورے ادوار میں بھی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، نوازشریف کےترقیاتی منصوبےنکال دوتوصرف کھنڈرات بچتےہیں۔
انہوں نےمزید کہا کہ مشرق سے مغرب تک اور خیبر سے کراچی تک دیکھ لو صرف نواز کے منصوبے ہی نظر آئیں گے، موٹر ویز ،اورنج لائن ٹرین ،میٹرو ٹرین ،چودہ ہزار میگا واٹ کے منصوبے ،فور جی منصوبے ،صحت کارڈ ،بندر گاہوں اور ائیر پورٹس سمیت چاغی کا پہاڑ دیکھو تو صرف نواز شریف کا خیال آتا ہے، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کو دیکھیں تو ایک ہی نام آتا ہے وہ ہے نواز شریف تو کیوں نا کہیں نواز شریف زندہ باد، ہر طرف نواز شریف کی ترقی کے مناظر آئیں گے، اس کو کہتے ہیں لیڈرشپ،اس کو کہتے ہیں دھرتی کا بیٹا۔
چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن نے پارٹی کو درپیش مشکلات کے بارے میں کہا کہ ہمیں کہا گیا کہ پتھر کے دور میں چلے جاؤ گے پابندیاں لگ جائیں گی، نواز شریف کو کوئی مدت پوری نہیں کرنے دی گئی، نواز شریف نے پوری دنیا کے دباؤ کے باوجود پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، نواز شریف نے امریکا اور دنیا کادباؤبرداشت کیا، انتقام برداشت کرنے کے بعد نواز شریف کی جماعت اسکے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے ناقدین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک بنانے والے کو سب یاد رکھتے ہیں، ملک جلانے والے کو کوئی یاد نہیں رکھتا، لیڈر قوم کے سامنے ڈھال بن کر کھڑا ہوتا ہے، 1998 میں بزدل لیڈر ہوتا تو کوڑے والی بالٹی ڈال کر چھپ جاتا۔
یوم تکبیر کے جلسہ کے بعد مریم نواز نےٹویٹر میں اس جلسہ کی کئی وڈیوز شئیر کیں۔ ایک وڈیو ٹویٹ پر انہوں نے کیپشن لکھا "پاکستان زندہ باد
پاکستان زندہ باد ???????? pic.twitter.com/2w6G2L0vf8
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 28, 2023
مریم نواز نے لبرٹی چوک پر یوم تکبیر کے جلسہ کی ڈرون کیمرہ سے بنی وڈیو فوٹیج بھی ٹویٹ کی۔ جس میں اس جلسہ میْں حاضرین کی کثیر تعداد کو جوش و خروش کے ساتھ مسلم لیگ ن اور پاکستان کے جھنڈے لہراتے اور نعرے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یومِ تکبیر مبارک ???????????? pic.twitter.com/2uO1j8ZV77
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 28, 2023