ویب ڈیسک: سندھ کے پنجاب اور بلوچستان سے ملحقہ ضلع کشمور میں کئی روز گرمی پڑنے کے بعد اتوار کے روز طوفانی بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی۔
گڈو ،گیہلپور اور دیگر علاقوں میں ژالہ پڑنے کی اطلاعات ملی ہیں۔
کشمور کے مکینوں کا کہنا ہے کہ بارش شروع ہوتے ہی شہر اور دیہی علاقوں میں بھی بجلی غائب ہو گئی۔ بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گی تاہم ژالہ کے باعث بعض علاقوں میں سبزی کی فصل شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب ملتان میں طوفان،ژالہ باری، اور شدید بارش نے معمولات زندگی معطل کر دیئے، 90 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی، ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی بارش سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، نشیبی علاقے بھی زیر آب آگئے، مصروف ترین شاہراہ طارق روڈ پانی میں ڈوب گیا، شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا جبکہ بیشتر گاڑیاں اور موٹرسائیکل بند ہوگئے۔