ویب ڈیسک : 19 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے، عازمین 8 دن وہاں قیام کے بعد مکہ مکرمہ روانہ ہو جائیں گے۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق مدینہ منورہ میں 19 ہزار سے زائد عازمین پہنچ گئے ہیں، مزید 14پروازوں کے ذریعے 3 ہزار ایک سو عازمینِ حج اور مدینہ منورہ پہنچیں گے، مدینہ منورہ پہنچے والی پہلی تین پروازوں کے773 عازمینِ کرام کل مکہ مکرمہ روانہ کیے جائیں گے۔
ترجمان مذہبی امور کا مزید کہنا ہے کہ حج سے قبل مدینہ منورہ پہنچے والے تمام عازمینِ کرام 8 دن قیام کے بعد مکہ مکرمہ روانہ کیے جائیں گے، پاکستان سے براہ راست جدہ کیلئے پروازیں 4 جون سے شروع ہوں گی، حج معاونین پر مشتمل 207 افسران و عملہ مدینہ ، مکہ مکرمہ اور جدہ میں تعینات ہے، عازمینِ کرام کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے 137 ڈاکٹر اور پیرامیڈکل عملہ فرائض انجام دے رہا ہے۔