ویب ڈیسک: معروف ماڈل نمرہ جیکب نے ماڈل حسنین لہری پر تشدد کا الزام لگا دیا۔ ماڈل حسنین لہری کا کہنا ہے کہ یہ الزام ہے شہرت حاصل کرنے کا طریقہ ہے۔
یوں تو فیشن انڈسٹری گلیمرس کی چکاچوند سے بھر پور نطر آتی ہے، مگر کبھی کبھی اختلاف رائے کے ساتھ ایک جگہ کام کرنا مشکل ترہو جاتا ہے، ایسےہی کچھ فیشن شو کے بعد دو ماڈلز آپس میں جھگڑ پڑے۔
فیشن شو اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری تھا ریمپ بہت سے ماڈلز جلوہ گر تھے۔ ریمپ پر معروف ماڈل حسنین لہری اور ماڈل نمرہ جیکب کی انٹری ہوئی۔ شو کے بعد بیک اسٹیج شور اٹھا اور معلوم ہوا ابھی انٹرٹین کرنے والے یہ دو ماڈلز آپس جھگڑنے لگے۔
ماڈل نمرہ جیکب نے الزام لگایا کہ حسنین لہری نے انہیں پنچ کیا۔ جبکہ دوسری جانب حسنین لہری کا کہنا ہے یہ جھوٹا الزام ہے اگر میں نے انہیں مکا مارا ہے تو کوئی ویڈیو یا کوئی چوٹ کا نشان تو ہوگا۔
واضح رہے کہ تکرار کی وجہ ریمپ پر غلط کوریوگرافی بنی جس پر دونوں ماڈل ایک دوسرے پر الزام عائدکرتے رہے اور یوں بحث تکرار میں بدل گئی۔