ویب ڈیسک: ترکی صدارتی انتخابات کے رن آف مرحلہ میں صدر اردگان اور انکی اہلیہ نے استنبول میں ایک پولنگ اسٹیشن جا کر اپنے ووٹ ڈالے۔
مجموعی طور پر ترکی کے 81 صوبوں میںرن آف الیکشن جاری ہے۔ 64 ملین ووٹرز انتخابی عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔ مجموعی طور پر سیکیورٹی پر 60 ہزار اہلکار مامور ہیں۔