ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما ڈاکٹر نادیہ عزیز پریس کانفرنس کے لیے نیشنل پریس کلب پہنچ گئیں۔
پریس کانفرنس میں ڈاکٹر نادیہ عزیز نے کہا کہ میں صدر پاکستان تحریک انصاف سرگودھا کے عہدے سے استعفی دیتی ہوں۔ میں سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر رہی ہوں، 9 مئی واقعہ کے بعد میں سیاست کو جاری نہیں رکھ سکتی۔ میں پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہوں ، سرگودہا میں جو پرتشدد واقعات ہوئے اس کی پرزور مذمت کرتی ہوں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ اس واقعہ میں ملوث ہیں ان کو سخت سزا ملنی چاہیے۔ میری زبان سے کبھی پاک افواج کے خلاف کوئی لفظ نہیں نکلا ، ایسا کرنے والوں کو ہر صورت سزا ملنی چاہیے۔