(ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات و نشریات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے معافی مانگیں پھر مذاکرات کی بات کریں۔
وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا چیئرمین پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ عمران خان کا کھیل ختم ہوچکا، مذاکراتی کمیٹی کے آدھےلوگ روپوش ہوچکے، عمران خان نے ملک اوراداروں کونقصان پہنچایا، لوگوں کوگھناؤنے مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکامیں کیپٹل ہل حملہ کیس کے ماسٹر مائنڈ کو 18 سال قید کی سزا ہوئی، ملکی املاک کونقصان پہنچانے والے کوکیوں معاف کیاجائے،عمران خان پہلے معافی مانگیں پھر مذاکرات کی بات کریں، عمران خان نے ملک میں انڈرورلڈڈان بننے کی کوشش کی، انڈر ورلڈ ڈان کو اب ڈائیلاگ کیوں یاد آگئے، عمران خان کاکھیل ختم ہونے جارہاہے، عمران خان مذاکراتی کمیٹی کے ذریعے مذاکرات کی بھیک کیوں مانگ رہاہے؟
شرجیل میمن نے عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہاکہ اس نے ملک ،اداروں اورلوگوں کونقصان پہنچایا، اب عمران خان مذاکرات کیلئے منتیں کررہاہے، عمران اپنے اوراپنی فیملی کیلئے این آراومانگ رہاہے، عمران خان کوعدالتوں نے وہ تحفظ دیا جو آج تک کسی کو نہیں دیا گیا، عدالتوں نے حکومت کے ہاتھ باندھ دیے ہیں۔