احمد رضا: قومی ٹی 20 کی اوپننگ جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان ہاورڈ یونیورسٹی میں کلاس فیلو بھی بن گئے، عالمی شہرت یافتہ تعلیمی ادارے میں بطور پہلے کرکٹر داخلہ لینے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
قومی کرکٹر بابر اعظم اور محمد رضوان نے دنیا کے عظیم اور تاریخی تعلیمی ادارے ہاورڈ میں اکٹھے داخلہ بھی لے لیا، 31 مئی سے 03 جون تک بوسٹن کیمپس میں دونوں قومی کرکٹر کلاسز لیں گے۔
کھیل کے ساتھ بزنس کی تعلیم حاصل کرنے کےلیے اس ادارے میں داخلہ لینے والے وہ پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز نے تعلیمی سلسلے کو جاری کرنے کو سراہتے ہوئے کہا کہ انسان ہمیشہ سیکھنے کے عمل میں رہتا ہے۔