رانا ثناءاللہ کی پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی کی چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل

28 May, 2023 | 04:35 PM

ویب ڈیسک :  وزیرِداخلہ رانا ثناءاللہ کی پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی نے چیف جسٹس آف پاکستان سے فوری نوٹس کا مطالبہ کردیا۔

 مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے چیف جسٹس آف پاکستان سے باضابطہ اپیل  کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیرِحراست قیدیوں خصوصاً خواتین کارکنان کی عزت و ناموس اور روا رکھے جانے والے سلوک کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی تحقیقات کی استدعا کی ہے۔ رؤف حسن کا کہنا تھا کہ رانا ثناء کی رات کی پریس کانفرنس کے بعد سیاسی قیدیوں خصوصاً خواتین کی آبرو کے حوالے سے سنگین خدشات نے جنم لیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان فوری طور پر اعلیٰ سطحی تحقیقات کا اہتمام کریں۔ ملک بھر کی جیلوں میں سیاسی قیدیوں بالخصوص خواتین کے ساتھ کیسا سلوک کیا جاتا ہے۔

 روف حسن کا مزید کہنا تھا کہ قانون اور گھروں کے تقدس کی کھلی خلاف ورزی پامالی کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائش گاہوں پر کیسے چھاپے مارے جا رہے ہیں؟ پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے اہل خانہ کو بغیر کسی قانونی اور عدالتی کارروائی کے کس طرح ہراساں کیا جا رہا ہے، دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور ان کے بنیادی آئینی حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔ روف حسن نے کہنا کہ رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس کے بعد اس معاملے نے بہت اہمیت اختیار کر لی ہے۔ رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس سے یہ واضح ہو چکا کہ ان کے جرائم کی پردہ پوشی پی ٹی آئی اور اس کے کارکنوں کو پھنسانے کی کوشش ہے۔

مزیدخبریں