جاوید شیخ نے تیسری شادی سے متعلق لب کشائی کر دی  

28 May, 2023 | 04:20 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے صدا بہار اداکار جاوید شیخ نے ایک بار پھر اپنی شادی سے متعلق دل کی بات کر دی۔

 اپنے ایک انٹرویو میں سینئر اداکار جاوید شیخ نے اپنی شادی سے متعلق کھل کر بات کی۔ شادی سے متعلق پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ اتنا عرصہ شادی کے بغیر رہنا شاید میری قسمت میں ایسا ہی لکھا تھا، کیونکہ قسمت ہم خود نہیں لکھ سکتے۔ 

 میزبان کی جانب سے ایک بار پھر سے شادی کے متعلق پوچھے جانے پر انہوں نے قہقہ لگا کر ہنستے ہوئے جواب میں کہا کہ ’’نو کمنٹس، بات یہاں ہی ختم ہوتی ہے‘‘۔

 خیال رہے کہ اس پہلے اداکار اپنے ایک انٹرویو میں بتا چکے ہیں کہ ان کی پہلی شادی زینت منگی سے ہوئی تھی جس سے ان کے دو بچے شہزاد شیخ اور مومل شیخ ہیں، زینت سے انکی شادی فلم ’ڈوبتا کنارہ‘ کی شوٹنگ کیلئے شارجہ جانے سے قبل ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی ملاقات جب زینت منگی سے ہوئی تو وہ ان کی فین تھیں، پھر ملاقاتوں کا سلسلہ بڑھنے پر دونوں نے شادی کر لی، تین سال کے بعد باہمی ہم آہنگی نہ ہونے پر اور مزاج کے فرق کی بنا پر دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی۔

 انہوں نے مزید بتایا کہ زینت سے علیحدگی کے بعد فلم ’ہم اور تم‘ کے دوران ساتھی اداکارہ سلمیٰ آغا نے انہیں بہت زیادہ سپورٹ کیا اور بعد میں خود ہی شادی کی آفر کی، ان کی یہ شادی بھی 3 سال ہی چل سکی، سلمیٰ آغا سے ان کی کوئی اولاد نہیں، سلمیٰ آغا سے علیحدگی کے بعد انہوں نے شادی نہیں کی۔

 لالی ووڈ کے علاوہ بالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھانے والے سینئر پاکستانی اداکار جاوید شیخ کا کہنا ہے کہ میں نے یہ سوچ کر تیسری شادی نہیں کی کہ لوگ میرے بارے میں یہ رائے نہ قائم کر لیں کہ میں شادی ہی کرتا رہتا ہوں۔

مزیدخبریں