محسن نقوی نےایوان عدل کےباہر پارکنگ پلازہ کیلئے جگہ کی نشاندہی کی ہدایت کردی

28 May, 2023 | 02:55 PM

This browser does not support the video element.

علی رامے: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا انتظار حسین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ہے۔  وفد نے نگراں وزیر اعلیٰ کو وکلاء برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
محسن نقوی نے وکلاء برادری کو مسائل ترجیحی بنیادں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
محسن نقوی نے وکلا کو یقین دلایا کہ وکلاء برادری کے لئے قائم ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا اور وہ خود  جلد ہی ہسپتال کا خود دورہ کریں گے۔ 
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نےوکلا کی شکایت پر کہا کہ ایوان عدل کے باہر پارکنگ کے باعث ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے پارکنگ پلازہ تعمیرکرنے کا جائزہ لیں گے-  انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو پارکنگ پلازہ کے لئے اراضی کی نشاندہی کی ہدایت کر دی۔محسن نقوی نے کہا کہ وکلاء برادری کے لئے جو کچھ کر سکے کریں گے -  میرے دروازے آپ کے لئے کھلے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرنے والے وفد میں سینئر نائب صدر آصف امین گورایہ، نائب صدر ندیم انجم خان، نائب صدر ماڈل ٹاؤن کورٹس ہادی حسین بھٹی، نائب صدر کینٹ کورٹس فرخ احمد خان، سیکرٹری جنرل ملک کفیل کھوکھر، سیکرٹری عمر وقاص وڑائچ اور دیگر شامل تھے۔
صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر،ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری قانون، سی سی پی او لاہور اور ڈپٹی کمشنر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں