ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 وزیراعظم کی لاہور میں اپنی لیگل ٹیم سے ملاقات، کیسز  کےبارے میں بریفنگ

SHAHBAZ SHARIF MEETING, CITY42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: موجودہ آئینی اور سیاسی صورت حال کے پیش نظر وزیر اعظم کی اپنی لیگل ٹیم کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی جس میں لیگل ٹیم نے مقدمات سے متعلق بریفنگ دی اور مشورے دیئے۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے موجود آئینی صورتحال کے پیش نظر لیگل ٹیم کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی، لیگل ٹیم  وزیراعظم کو آئینی صورتحال اور موجودہ کیسز کے بارے بریفننگ دی، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن ملاقات میں شریک ہوئے۔

 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل منصور اعوان وزیراعظم شہباز شریف کی ماڈل ٹاؤن لاہور والی رہائش گاہ میں ملاقات میں شریک ہوئے اورمعاون خصوصی   ملک احمد خان کے ساتھ معاون خصوصی وزیراعظم عطا تارڑ بھی وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ملاقات میں شریک ہوئے۔