فواد چودھری نے ٹوئٹر سے عمران خان کی تصویر ہٹا دی

28 May, 2023 | 11:37 AM

مانیٹرنگ ڈیسک: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے  پی ٹی آئی چھوڑنے کے بعد اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے عمران خان کی تصویر ہٹادی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری کی جانب سے اپنا ٹوئٹر کوور تبدیل کردیا گیا۔ انہوں نے امریکی مصنف کے ایک قول کی تصویر اپنے ٹوئٹر کوور میں لگائی۔ امریکی مصنف کا قول یہ ہے ‘استقامت اپنا انجن بننے دیں اور اپنے ایندھن کی امید کریں’۔

اس سے قبل فواد چودھری نے سابق وزیراعظم عمران خان کی تصویر اپنے ٹوئٹر کوور پر لگا رکھی تھی۔ دوسری طرف فواد چودھری کے ٹوئٹر بائیو میں اب تک پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لکھا ہوا ہے۔

مزیدخبریں