کالز، ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ

28 May, 2022 | 10:01 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) صارفین کے لئے اہم خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ہر چیز کی قیمت کو متاثر کیا، سیلولر کمپنیوں نے اپنے کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا۔

نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق تمام موبائل کالز اور ڈیٹا کی قیمتوں اضافہ کیا گیا ہے، جنوری 2022ءمیں پیش کیے گئے منی بجٹ کے بعد دوسری بار اپنی سروسز کی قیمتیں بڑھائی ہیں۔ دکانداروں اور ریٹیلرز کا کہناہے کہ سیلولر کمپنیوں نے اضافے کے بعد نئے چارجز کی کٹوتی شروع بھی کر دی ہے۔

دکانداروں اور ریٹیلرز نے بتایا ہے کہ کمپنیوں نے سپر لوڈ 50روپے سے 100روپے کر دیا ہے۔ مختلف ڈیٹا پیکجز کی قیمت میں 10سے 25روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح ماہانہ کال پیکجز کے نرخوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ ماہانہ کال پیکجز کی قیمت 40 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کر دی گئی ہیں جبکہ ہفتہ وار ’آل اِن ون‘ پیکجز کی قیمت میں 10سے 20روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق اس سے قبل سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی کو پیکج کے نرخ بڑھانے کی اجازت دی گئی تھی تاہم گزشتہ چند ماہ کے دوران دیگر تمام کمپنیوں کو پی ٹی اے کی رضامندی سے پیکج کے نرخ بڑھانے کی اجازت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جنوری میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے منی بجٹ پاس کیا جس میں ٹیلی کام سیکٹر کی خواہش کے خلاف ود ہولڈنگ ٹیکس کو 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دیا تھا۔

 
 

 
 
 

مزیدخبریں