شہباز حکومت کیا کرنے جارہی؟ اچانک بڑے فیصلے

28 May, 2022 | 09:39 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس،30 لاکھ ٹن گندم کی درآمد کرنے کی منظوری دی گئی۔

تفصیلات کےمطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ 30 لاکھ ٹن گندم کی درآمد کرنے کی منظوری دی گئی، 20 لاکھ ٹن گندم حکومتی بنیادوں پر درآمد کی جائے گی، 10 لاکھ ٹن گندم انٹرنیشنل ٹینڈر کے ذریعے خریدی جائے گی۔

ای سی سی کی وزارت خوراک غذائی تحفظ کو صوبوں سے گندم کی ضروریات طلب کرنے کی ہدایت کی گئی، چین سے دو لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے جبکہ چین سے ہی 90 روز میں موخر ادائیگیوں پر کھاد درآمد کی جائے گی، پام آئل کی درآمد پر دو فیصد ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی ختم کرنے،سعودی فنڈ کے زیر انتظام منصوبوں پر ٹیکس چھوٹ کی منظوری پیٹرولیم مصنوعات پر 62 ارب روپے کی سبسڈی جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

سرکاری حج سکیم کے لیے دو ارب 44 کروڑ روپے کی سبسڈی کی منظوری اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے وزارت داخلہ کو 10 کروڑ 78 لاکھ روپے کی گرانٹ اور پاور ڈویژن کے لیے 50 ارب اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے 24 ارب روپے کی گرانٹس منظور کے ٹو اور کے تھری منصوبوں کی مدت میں توسیع کی منظوری دی گئی۔

علاوہ ازیں پنجاب میں آٹے پر سبسڈی کا شارٹ فال وفاقی حکومت پورا کرے گی، ‏کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلٹی سٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج مزید دو ہفتوں تک جاری رکھنے کی منظوری دے دی ۔ آٹا، چینی، چاول ، دالوں اور گھی پر سبسڈی مزید دوہفتے برقرار رہے گی۔

مزیدخبریں