سرباز خان، شہروز کاشف کا ایک اور کارنامہ، مکالو چوٹی سر کر لی

28 May, 2022 | 06:36 PM

ویب ڈیسک: گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کوہ پیما سرباز خان اور لاہور سے تعلق رکھنے والے شہروز کاشف نے نیپال کی 8 ہزار میٹر طویل اور دنیا کی پانچویں اونچی چوٹی ماؤنٹ مکالو سر کرلی۔

 

الپائن کلب پاکستان کے سیکریٹری قرار حیدری کا کہنا ہے کہ 20 سالہ شہروز کاشف ماؤنٹ مکالو کی بلند چوٹی پر پہنچ گئے ہیں جس کی کل اونچائی 8 ہزار 485 میٹرز ہے۔شہروز کاشف دنیا کے پہلے کوہ پیما بن چکے ہیں جنہوں نے پانچویں بلند ترین چوٹی سر کی ہے اور انہوں نے 23 دنوں میں آٹھ ہزار 463 میٹر کا فاصلہ طے کیا ہے۔

الپائن کلب پاکستان کے مطابق سرباز خان شہروز کاشف سے ایک منٹ پیچھے رہے اور دونوں کوہ پیماؤں نے مقامی وقت کے مطابق 8 بجے ماؤنٹ مکالو کی چوٹی پر پہنچ کر پاکستان کا پرچم بلند کیا۔

سرباز خان اب دنیا کے 11 کوہ پیماؤں میں سے ایک اور پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے 14 ایسے پہاڑ سر کیے ہیں جن کی بلندی 8 ہزار سے زائد ہے۔

سرباز خان کا ہدف 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی تمام تر چوٹیوں کو سر کرنا ہے۔

مزیدخبریں