ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کر دیا۔
کالام میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اعلان کیا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں کارکنوں کے قتل کی ایف آئی آر وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف درج کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا وزیر داخلہ نے میرے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے، حکومت جتنا بھی تشدد کر لے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیڈر عمران خان دوبارہ کال دیں گے تو عوام زیادہ تعداد میں نکلے گی۔
محمود خان کا کہنا تھا کہ کالام میں اربوں روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ کالام گبرال ہائیڈرو پاور پراجیکٹ علاقے کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گا۔