حریم شاہ کو شوہر کی یاد ستانے لگی؛ نئی ویڈیو سامنے آگئی

28 May, 2022 | 04:24 PM

M .SAJID .KHAN

(محمدساجد) ٹک ٹاکر و اداکارہ حریم شاہ کی سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز موجود ہیں جن میں وہ کسی سیاسی شخصیات یا کسی دوست کے ساتھ موجود ہیں، حریم کی ایک اور نئی ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ بالی ووڈ کے گانے پر مختلف انداز اپنا رہی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق ٹک ٹاک ذریعے اپنی پہچان بنانے والی حریم شاہ کی آئے روز نئی ویڈیوز منظر عام پر آرہی ہیں،معروف ٹک ٹاکر اور اداکارہ حریم شاہ سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں، حریم شاہ آئے روز انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، ان کی متعدد ویڈیو سیاسی شخصیات اور اداکاروں کے ساتھ سوشل میڈیا پر موجود ہیں، اپنی ان ویڈیوز کی وجہ سے انہیں کئی تنازعات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

سوشل میڈیا پر ان کی ایک اور نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ اپنے خاوند بلال شاہ کی تصویر موبائل میں دیکھ رہی ہیں، جس سے اندازپ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے شوہر کو یاد کررہی ہیں، ویڈیو کے بیگ گراؤنڈ میں بالی ووڈ کا گانا'ٹکڑ ٹکڑ دیکھتے ہو کیا' وہ بھی چل رہا ہے۔اداکارہ اس گانے پر مختلف انداز بنائے اپنے خاوند کو یاد کرتی نظرآرہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ کیمرے کے سامنے موبائل کرتے اپنے شوہر کی تصویر بھی دکھا رہی ہیں اور ساتھ ساتھ مسکرا رہی ہیں۔

مزیدخبریں