عمر اسلم: گریٹراقبال پارک میں جلسوں پرمکمل پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حمزہ شہبازشریف نے کہا کہ پارک کو جلسوں کیلئے استعمال کرنا کسی طور پر مناسب نہیں، گریٹر اقبال پارک میں داخلہ فیس لگانے کی تجویز بھی مسترد کردی۔بریفنگ میں وزیراعلی کوبتایاگیاکہ تحریک انصاف کے جلسے سے گریٹر اقبال پارک میں پودے اور گھاس تباہ ہوئی اس جلسے سے پارک کو تقریباً50 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔
سابقہ وزیراعلیٰ پنجاب کے دور میں پودوں کے بیج بروقت نہ خریدنے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوےٗ انکوائری کا حکم.دیا جبکہ ان کاکہناتھاکہ خالی مقامات پر درخت، پودے اور گھاس لگانے کا کام جلد شروع کیا جائے۔ حمزہ شہباز نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر کا بورڈ جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی اور کہاکہ جلو بوٹینیکل پارک میں بٹرفلائی ہاؤس کو بھی جلد فنکشنل کیا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ پی ایچ اے کے معاملات کو صاف اور شفاف طریقے سے چلایا جائے گاکسی سفارش نہیں سنوں گااور پی ایچ کو پوری سپورٹ دوں گا، انہوں نے واٹس ایپ گروپ بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ گروپ میں کئے گئے فیصلوں پر پیش رفت کے بارے میں روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کیا جائے۔خواجہ احمد حسان، افتخار احمد، سیکرٹری ہاؤسنگ کمشنر لاہور ڈویژن، کرنل (ر) مبشر جاوید، عمران گورایہ اور ڈی جی پی ایچ اے نے اجلاس میں شرکت کی۔