ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیوٹا میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون

 ٹیوٹا میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) ٹیوٹا میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون،ٹیوٹا میں پسند نا پسند کی بنیاد پر ملازمین کو نوازا جانے لگا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق استعفیٰ دینے کے باوجود انتظامی معاملات چلا رہے ہیں،  علی سلمان نے استعفیٰ ایک ماہ قبل حکام کو بھجوایا تھا،  علی سلمان نے 2018 میں چیئرمین کا عہدہ سنبھالتے ہی بائیومیٹرک سسٹم ختم کردیا تھا جو تاحال بند ہے،  بائیومیٹرک نہ ہونے پر سفارش پر بھرتی سحر رحمان صرف دو گھنٹے ڈیوٹی کرتی ہیں، سحررحمان دو گھنٹے ڈیوٹی کے عوض سوا لاکھ روپے تنخواہ وصول کر رہی ہیں۔

ٹیوٹا ذرائع کے مطابق سحررحمان چیئرمین کے خاص لوگوں میں شامل ہونے کی وجہ سے کوئی افسران کو پوچھنے والا نہیں۔ ٹیوٹا حکام کا کہنا ہے کہ چئیرمین علی سلمان صدیق کا استعفیٰ تاحال منظور نہیں ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث بائیومیٹرک حاضری کوختم کیاگیا تھا، کورونا کے اثرات ابھی بھی ہونے کی وجہ سے بائیو میٹرک حاضری کو بحال نہیں کیا جاسکا۔