پاکستان چھوڑنے سے قبل عامر لیاقت کا تینوں بیویوں کے نام اہم پیغام

28 May, 2022 | 01:48 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن اور معروف ٹی وی میزبان ڈاکٹر  عامر لیاقت کو اپنی اہلیہ بشریٰ اقبال، طوبہ  اور دانیہ شاہ  کے نام سوشل میڈیا پر  پیغام شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔ 

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے پاکستان چھوڑنے سے قبل گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک خصوصی اسٹوری لگائی جس میں انہوں نے اپنی  بیویوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں، عامر لیاقت نے اسٹوری میں لکھا کہ ’تُم تینوں سے تو واللّہ اللّہ پوچھے گا، ہمیشہ کے لیے اللّہ حافظ۔

ساتھ ہی عامر لیاقت نے ان ہی تصاویر پر مشتمل ویڈیو پوسٹ بھی شیئر کی جس پر طویل کیپشن درج تھا۔

عامر لیاقت کی پوسٹس پر صارفین نے بڑی تعداد میں تبصرے کیے اور عامر لیاقت پر شدید تنقید کی۔ایک  صارف نے لکھا کہ عامر  لیاقت کو طبی امداد  کی  ضرورت  ہے جب کہ ایک اور صارف  نے لکھا  کہ عامر لیاقت محض سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے کے لیے اس قسم کی حرکات کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے سنگین الزامات کے بعد سے اب تک عامر لیاقت حسین خبروں میں ہیں اور ساتھ ہی اُنہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

مزیدخبریں