شہباز حکومت سے متعلق شیخ رشید نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

28 May, 2022 | 11:43 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور  سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ  آج گر ے یا کل یہ حکومت ختم ہوکر رہے گی، یہ نہیں بچ سکتی۔ 

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 30روپے فی لیٹر پٹرول مہنگا کرنے کے بعد حکومت کی 2ہزار روپے مہینے کی خیرات معیشت کو تباہی سے نہیں بچا سکتی،وزیراعظم اور وزیراعلیٰ 20کروڑ روپے میں رکن کو خرید کر بھی اپنی حکومت نہیں بچاسکتے،لوگ چوروں کے اس فرسودہ نظام کے خلاف جہاد کررہے ہیں، معیشت بچانے کے لیے بڑے فیصلے کرنے ہوں گے۔

انہوں نے کہا  کہ جو وزیراعظم کرپشن پر فخر کریں اور ایف آئی اے ان کے آگے ہاتھ جوڑ کرکھڑی ہو تو انصاف کا اللہ ہی حافظ ہے، وزیراعظم سمیت سب کرپشن کےمقدمات والے عنقریب جیلوں میں جائیں گے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ایک ووٹ کی اکثریت کا وزیراعظم اورایک ووٹ کی اکثریت کا وزیراعلی 20 کروڑ کا ممبر خرید کربھی اپنی حکومت نہیں بچا سکتے آج گرے یا کل یہ حکومت ختم ہوکررہے گی اسے کوئی نہیں بچا سکتا۔

مزیدخبریں