ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملزم گوگی بٹ، بیٹے کے 41 اسلحہ لائسنس منسوخ

ملزم گوگی بٹ، بیٹے کے 41 اسلحہ لائسنس منسوخ
کیپشن: license suspension
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)لاہورپولیس نے ملزم گوگی بٹ اور اس کے بیٹے کےاسلحہ لائسنس منسوخ کرادیئے،گوگی بٹ اوراس کے بیٹے کےاکتالیس لائسنس منسوخ کرائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق بدمعاش گرفتار تو نہ رکھ سکے لیکن اسلحہ لائسنس منسوخ کروا دیئے،لاہور پولیس نے بدمعاشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں ایک سو 24 ملزمان کے اسلحہ لائسنس منسوخ کروا دیئے،ملزم گوگی بٹ اور اس کے بیٹے کے اکتالیس لائسنس بھی منسوخ ہونے والوں میں شامل ہیں،گوگی بٹ اور اس کے بیٹے کے پاس شہر میں سب سے زیادہ اکتالیس لائسنس موجود تھے،لاہور پولیس نے پانچ سو 27 گنز فرانزک کے لیے بھجوا رکھی تھیں،فرانزک رپورٹس میں بھی پولیس کو مبینہ بدمعاشوں کے خلاف کچھ نہ ملا۔

مزید پڑھئے: لاہور پولیس کی بدمعاشوں کیخلاف کارروائیاں،416اسلحہ لائسنس منسوخ

واضح رہے کہ لاہور پولیس کی بدمعاشوں کے خلاف کارروائیاں کاغذی نکلیں، کمزور مقدمات اور ناقص تفتیش، ملزمان عدالتوں میں عدم شواہد کی بنا پر رہا ہو گئے،حکومت کی جانب سے شہر کو بدمعاشوں سے پاک کرنے کا ٹارگٹ لاہور پولیس کو سونپا گیا، لاہور پولیس نے بدمعاشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران3 ہزار267 ملزموں کو گرفتار کیا۔

پولیس نے ان بدمعاشوں کے خلاف 2 ہزار828 مقدمات کا اندراج کیا اور590ہتھیار بھی قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا لیکن حقائق اس کے برعکس رہے، حالیہ عرصے میں پکڑے گئے تمام مبینہ بدمعاش عدالتوں سے رہائی پا گئے ہیں، پولیس کسی بدمعاش کو دو روز سے زائد قید میں نہ رکھ سکی۔ لاہور پولیس کی تشکیل کردہ 200 سے زائد بدمعاشوں کی فہرست میں صرف گوگی بٹ اور اس کے بیٹے تاحال پولیس کی حراست میں ہیں۔

آئی جی پنجاب انعام غنی  نے قبضہ مافیا اور بدمعاشوں کیخلاف آپریشنز میں تیزی لانے کاحکم دیتے ہوئے افسروں کو شہریوں کی جان، املاک محفوظ بنانے کیلئے سخت وارننگ دیدی،انہوں نے جرائم ہونے کے باوجود مقدمات درج نہ کرنے پر متعلقہ افسروں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کا  بھی عندیہ دیدیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer