ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر گوشت کھانے والے خبردار!مرغیوں میں مہلک وائرس پائے جانے کا انکشاف

برائلر گوشت کھانے والے خبردار!مرغیوں میں مہلک وائرس پائے جانے کا انکشاف
کیپشن: Chicken
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)مرغیوں کا گوشت کھانے والے ہوجائیں خبردار،مرغیوں میں ایک نئے مہلک وائرس کے پائے جانے کاانکشاف ہواجس کے کی وجہ سے ان کی شرح اموات میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ ان کاگوشت کھانے والوں کی زندگی بھی متاثرہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برائلرگوشت کی قیمتوں میں اچانک کمی پر اس کی قوت خرید میں اضافہ ہوگیا مگر اس کا گوشت کھانے والے پرہیز کریں کیونکہ مرغیوں میں ایک نئے مہلک وائرس کے پائے جانے کا انکشاف ہوا جس کی وجہ سے زیادہ تعداد میں مرغیاں مرنے لگیں ہیں، مرغیاں مہلک وائرس ’ایڈینو‘ کا شکار ہونے لگیں۔

مزید پڑھئے: برائلر مزید سستا ، گوشت کی قیمت میں کمی کے حالیہ ریکارڈ ٹوٹ گئے

ذرائع ابلاغ کے مطابق لاہور کی ویٹرنری یونیورسٹی میں مرغیوں کے پوسٹ مارٹم کے بعد ان میں پائے جانے والے وائرس کا انکشاف ہوا ہے جبکہ نئے  وائرس سے روزانہ 4 ہزار مرغیاں ہلاک ہو رہی ہیں،مزید تحقیق کرتےہوئےیونیورسٹی شعبہ مائیکروبیالوجی کے ڈائریکٹر پروفیسر طاہر یعقوب کا کہناتھا کہ رانی کھیت اور انفلوئنزا کے بعد ایڈینو وائرس مرغیوں کو اپنا شکار بنانے لگا ہے، یہ وائرس مرغیوں کے عصبی نظام پر حملہ آور ہوتے ہیں اور سانس کی بیماریوں کا سبب بھی بنتے ہیں جبکہ ایڈینو وائرس کی وجہ سے رانی کھیت ویکسین غیر مؤثر ہو گئی ہے۔

پروفیسر طاہر یعقوب کا کہنا ہے کہ شہری مارکیٹوں میں فروخت ہونے والی چھوٹی اور کم عمر مرغیاں خریدنے سے اجتناب کریں اور صرف 2 کلو وزن والی مرغیاں ہی خریدیں،وائرس سے مرغیوں کے مرنے کی وجہ سے بھی ان کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے۔ 

واضح رہے کہ آج مرغی کے گوشت کی قیمت میں تاریخی اضافے کے بعد بالآخر ریکارڈ کمی دی گئی ایک ہی دن میں مرغی کا گوشت67روپےسستاہوگیا جس کے بعدشہرمیں مرغی کا گوشت335روپے کلومقرر کیا گیا ہے،زندہ مرغی کی قیمت میں 46روپے کمی کے ساتھ231روپے کلو مقرر جبکہ انڈے1روپےکمی کےبعد147روپےدرجن ہوگئے ۔

 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer