سٹی42: محکمہ ایکسائز کاخالی پلاٹس پر ٹیکس بڑھانےکافیصلہ،5مرلے سے زیادہ خالی پلاٹ مالکان سے سرکاری ریٹ کا5فیصد ٹیکس وصولی کی سمری حکومت کو بھجوا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز خالی پلاٹس پر ٹیکس بڑھانےاورپلاٹس کے باوجود ٹیکس ادانہ کرنےوالوں کیخلاف متحرک ہوگیا ،ٹیکس وصولی کے تعداد ڈیڑھ لاکھ سے بڑھا کر5لاکھ تک لے جانے کے لئے سوسائٹی مالکان سے ازسرنوڈیٹا اکٹھا کرنے کے احکامات جاری،آئندہ مالی سال میں 5مرلے سے زیادہ خالی ایریا کے پلاٹ مالکان سے سرکاری ریٹ کا5فیصد ٹیکس وصولی کی سمری حکومت کو بھجوا دی گئی،قبل ازیں ریٹنگ ایریا کےفارمولے کے تحت وصولی کی جارہی تھی۔
ایڈیشنل ڈی جی رضوان شیروانی کے مطابق سرکاری ریٹس کے نفاذ سے پلاٹس پر 2 ہزار سے 20ہزار تک ٹیکس میں اضافہ متوقع ہے۔ حکومت کی حتمی منظوری کے بعد اگلے مالی سال سے نئے فارمولے کے تحت ٹیکس کی وصولی کی جائے گی۔ٹیکس وصولی کےلئے صوبہ بھر میں خالی پلاٹس کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے بڑھا کر5لاکھ تک لے جانے کے لئے سوسائٹی مالکان سے ازسرنوڈیٹا اکٹھا کرنے کے احکامات جاری کیےہیں ۔لاہورمیں 35ہزار کے قریب خالی پلاٹس کےمالکان سے صرف 10کروڑسے زائد کی وصولی کی جارہی ہے۔لاہور میں 70ہزار سے زیادہ پلاٹس کا ڈیٹا کاٹارگٹ متعلقہ ڈائریکٹر کودے دیا گیا۔پنجاب بھر میں ڈیڑھ لاکھ سے 5 لاکھ تک تعداد بڑھا کروصولی 2ارب تک کرنے کاہدف تمام ڈائریکٹرزکودے دیاگیا۔