ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضمانتی مچلکے کم کرنے کا نیا قانونی اصول طے

Lahore high court
کیپشن: LHC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہورہائیکورٹ سےضمانت منظوری کےباوجود غریب ملزم رہا نہ ہو سکا ، عدالت نےملزم کو رہا کرنےکیلئے ضمانتی مچلکے کم کرنے کا نیا قانونی اصول طے کردیا۔
 تفصیلات کےمطابق  لاہورہائیکورٹ سےضمانت منظوری کےباوجود غریب ملزم رہا نہ  ہونے  پر لاہوہائیکورٹ نےملزم کو رہا کرنےکیلئے ضمانتی مچلکے کم کرنے کا نیا قانونی اصول طے کردیا،لاہورہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ کی جانب سے 10 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا گیا ہے،تحریری فیصلہ کےمطابق  قانون کا فلسفہ ملزم کی مالی حالت پر مچلکے کا متقاضی ہے، سپیشل جج سنٹرل نے کیس میں سختی کی، 15 لاکھ کے ضمانتی مچلکے مقرر کیے جبکہ  ہائیکورٹ نے مچلکوں کی رقم ایک لاکھ روپے کی،جسٹس طارق سلیم شیخ نےاپنےفیصلے میں لکھا کہ  کچھ بنیادی حقوق کیس کی کارروائی سے منسلک ہیں،کیس کا ٹرائل تیز کیاجانا چاہئے،عدالت نے ملزموں کو ضمانت دینے کیلئے 4 نکات بھی طے کر دیئے،عدالتیں ملزم کے سابق ریکارڈ کے مطابق ضمانتی مچلکے مقرر کریں،ضمانتی مچلکے بلاجواز،زیادہ اور سخت نہیں ہونا چاہئے،جسٹس طارق سلیم شیخ نےاپنےفیصلے میں لکھا کہ   ضمانت کا نظریہ 399 برس قبل از مسیح سے شروع ہوا۔