مراد راس نے تعلیمی ادارے7 جون سےکھولنے کا عندیہ دیدیا

28 May, 2021 | 12:13 PM

Imran Fayyaz

(جنید ریاض)بچے ہوجائیں تیار، سات جون سے تعلیمی ادارے کھل جائیں گے،اساتذہ کو سات جون سے قبل ویکسی نیشن کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تعلیمی ادارے7 جون سےکھولنے کا عندیہ دیدیا۔ وزیر تعلیم نے ہدایت کی کہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ سات جون سے قبل ویکسی نیشن کروائیں کیونکہ کورونا کا علاج صرف ویکسی نیشن ہے۔

انہوں نے مزید کہا اس بار تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں  کم ہوںگی،ہو سکتا ہے گرمیوں کی چھٹیاں صرف2 یا3 ہفتوں کیلئے ہوں۔

 واضح رہے کہ قبل ازیں بورڈ امتحانات میں بھی ڈیوٹی کیلئے امتحانی عملے کو کورونا ویکسنیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنا لازمی قرار دیا گیا تھا اور بتایا گیا تھا کہ ویکسنیشن نہ کروانے والے اساتذہ کی امتحانات پر ڈیوٹی نہیں لگائی جائے گی۔لاہور بورڈ نے بھی امتحانات کی ڈیوٹی سے قبل اساتذہ کو ویکسنیشن لگوانے کی ہدایت کردی تھی۔

 اس حوالے سے نائب قاصد اور درجہ چہارم کے ملازمین کو بھی ویکسی نیشن کروانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔امتحانی ڈیوٹی میں شرکت کیلئے تمام اساتذہ کو بورڈ کو سرٹفیکیٹ لازمی پیش کرنا ہوگا۔ویکسی نیشن نہ کروانے والے اساتذہ کو امتحانات پر ڈیوٹی نہیں لگائی جائے گی۔

مزیدخبریں