ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فرائض سے غفلت برتنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کا ایکشن، اعلیٰ افسر معطل

CM Usman
کیپشن: Usman Buzdar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا عوامی شکایات اور فرائض سے غفلت برتنے پر سخت ایکشن، وزیراعلیٰ کے دورہ بھکر کے دوران شہریوں نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر میاں محمد صادق کے خلاف شکایات کیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دورہ بھکر پر شہریوں نے ایکسائز کے افسر کیخلاف شکایات کے انبار لگا دیئے۔ جس پر عثمان بزدار نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔ سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ای ٹی او میاں محمد صادق کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوام کے جائز مسائل حل نہ کرنے والے افسروں کیلئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں، عوام کی شکایات کاازالہ سرکاری افسروں کی اولین ذمہ داری ہے۔سرکاری امور کی انجام دہی میں غفلت یا کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔