پبلک سروس کمیشن کو امتحانات لینے کی اجازت مل گئی

28 May, 2021 | 11:00 AM

سٹی 42: محکمہ ہیلتھ  سےپبلک سروس کمیشن  کو امتحانات  لینے کی اجازت مل گئی،پی پی ایس سی  نے اگلے ہفتے سے تحریری امتحانات شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
 تفصیلات کےمطابق  محکمہ ہیلتھ نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کو امتحانات لینے کی اجازت دے دی  جس کےبعد پنجاب پبلک سروس کمیشن اگلے ہفتے سے تحریری امتحانات شروع کرنےکا اعلان کردیا،پنجاب پبلک سروس کمیشن کورنا ایس او پی کے تحت امتحانات لے گا۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن خالد نواز عاربی کا کہنا تھا کہ  پنجاب پبلک سروس کمیشن   نےاپنے اگلے ہفتے سے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

مزیدخبریں