بورڈ آف انٹرمیڈیٹ میں 232 آسامیاں تاحال خالی

28 May, 2021 | 10:38 AM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے چار سالہ سال کے اخراجات ، ملازمین کو ترقیاں اور سرکاری گاڑیوں کے استعمال کی تفصیلات ایوان میں پیش کردی گئیں۔ بورڈ کی منظوری شدہ آسامیوں کی تعداد 1111  جبکہ   232 آسامیاں  تاحال خالی پڑی ہیں

 تفصیلات کےمطابق پنجاب اسمبلی میں رڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے چار سالہ سال کے اخراجات ، ملازمین کو ترقیاں اور سرکاری گاڑیوں کے استعمال کی تفصیلات  پیس کردی گئیں۔  مالی سال 19-2018میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور   کی آمدن 23 ملین جبکہ اخراجات 21 ملین رہے، مالی سال 20-2019 میں بورڈ کی آمدن 22 ملین جبکہ اخراجات 21 ملین رہے، مالی سال21-2020 میں آمدن کا تخمینہ 22 ملین جبکہ اخراجات کا تخمینہ 21 ملین رہا ۔بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے گریڈ سترہ اور اس سے اوپر کے ملازمین کو سالانہ چار لیٹ سیٹنگ الاؤنس بنیادی تنخواہ کے برابر دیا جارہا ہے۔ افسران کو میڈیکل اور ہاؤس رینٹ الاؤنس میں 50 فیصد بنیادی تنخواہ کے دیئے جاتے ہیں جبکہ چیئرپرسن کو ایک  بنیادی تنخواہ کے برابر چیئرمین بائیس الاؤنس دیا جاتا ہے، بورڈ کے ملازمین کو گھر ، کار اور موٹر سائیکل کی خریداری کیلئے سود کے بغیر قرضہ بھی دیا جاتا ہے۔ بورڈ کی منظوری شدہ آسامیوں کی تعداد 1111  جبکہ   232 آسامیاں  تاحال خالی پڑی ہیں

مزیدخبریں