فنکاروں کا تھیٹرز کھولنے کا مطالبہ

28 May, 2020 | 11:12 PM

Malik Sultan Awan

(زین مدنی) پنجاب بھر کے سٹیج فنکاروں، پرڈیوسرز اور تکنیک کاروں کی تھیٹر کھلوانے کے لئے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کی اور  کہا کہ حکومت نے ہرقسم کا کاروبار کھول دیا اب تھیٹرز بھی کھول دیئے جائیں اگر تھیٹر نہ کھلے تو فنکار خودسوزیاں کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق سٹیج پرڈیوسرز قیصر ثناءاللہ خان، ارشد چوہدری ، اکبر بٹ ،علی جمشید ،سیف گورائیہ ،اداکار نسیم وکی، افتخار ٹھاکر ،قیصر پیا ، امانت چن ،سردار کمال، طاہر انجم ،سرفراز وکی، آصف اقبال ،محمد یوسف ،آفرین پری سمیت متعد دفنکاروں نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ تھیٹرز بھی کھول دیئے جائیں۔
فنکاروں نے مطالبہ کیا کہ بازار ،شاپنگ مالز سمیت تمام صنعتیں کھول دی گئی ہیں تو تھیٹر کے ساتھ ناروا سلوک کیوں کیا جارہا ہے،، اگر تھیٹر نہ کھولے گئے تو ہم خودسوزیاں کریں گے۔
فنکاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایس او پیز بنا کر تھیٹر کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ بے روزگار فنکاروں کو روزگار ملے،  تھیٹر فنکاروں اور تکنیک کاروں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کے شعبے کی طرف بھی دھیان دیا جائے جو روزانہ کی بنیاد پر حکومت کے خزانے میں لاکھوں روپے ٹیکس جمع کرواتی ہے ۔

ادھر سٹیج کی نامور اداکارہ رائمہ خان بھی کورونا وائرس کی زد میں آگئیں۔ ان کی طبیعت چند روز سے ناساز تھی جس پر انہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ۔  رائمہ خان نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا ہے اور وہ اپنے مداحوں سے اپیل کرتی ہیں کہ ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کریں ۔علا وہ ازیں رائمہ خان کا کہنا ہے کہ وہ سب سے اپیل کرتی ہیں کہ خود کو اس وئرس سے محفوظ رکھیں تاکہ آپ کے بچے بھی محفوظ رہیں۔

مزیدخبریں