نامعلوم افراد کی گھروں پر فائرنگ

28 May, 2020 | 08:51 PM

Arslan Sheikh

( فہد علی ) کوٹ لکھپت سٹیشن کرماں والا بازار میں نامعلوم افراد کی گھروں پر فائرنگ، فائرنگ سے دو نوجوان زخمی جبکہ گھروں کے دروازے اور گلی میں کھڑے رکشے بھی توڑ دیے۔

کرماں والا بازار میں فائرنگ کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مکینوں کا کہنا تھا کہ ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے گھروں کے دروازے بھی توڑ دیے جبکہ گلی میں کھڑے رکشے اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچایا۔

اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ کاکا لوہار نامی ملزم علاقے میں اپنی دہشت قائم کرنا چاہتا ہے اس لیے اس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ علاقے میں فائرنگ کی ہے۔ پولیس نے متعلقہ تھانے میں مقدمہ تو درج کر لیا مگر تاحال ملزم گرفتار نہ ہو سکے۔ متاثرین کا مطالبہ ہے کہ ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔

ادھر تھانہ اسلام پورہ کی حدود ناصر باغ کے قریب کے سیشن کورٹ پیشی پر جانے والی خاتون پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ کردی، زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔۔

پولیس کے مطابق پچاس سالہ سرفراز بیگم اپنے بیٹے کے قتل کیس میں سیشن کورٹ پیشی پر جارہی تھی کی ناصر باغ کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے خاتون پر فائرنگ کردی جس سے بیگم ناصر شدید زخمی ہو گئی۔

ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیے۔ پولیس نے موقع ہر پہنچ کر زخمی خاتون کو میو ہسپتال منتقل کیا جہاں اسکا علاج معالجہ جاری ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزیدخبریں