(وقاص احمد) فرنٹ لائن پر موجود لاہور پولیس میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھنے لگی، پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا جسکے بعد توحید الرحمان قرنطینہ میں چلے گئے۔
ایس پی انوسٹی گیشن سٹی توحید الرحمان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا. ایس پی انوسٹی گیشن نے چند روز قبل ٹیسٹ کرایا تھا توحید الرحمان ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ میں چلے گئے. لاہور پولیس میں ابتک 115 افسران اور اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی. سی سی پی او لاہور کے مطابق 57 اہلکار اور افسران کورونا کو شکست دے چکے ہیں.
دوسری جانب ایس ایس پی ایڈمن لاہور ملک لیاقت بھی کورونا کا شکار ہوئے تھے جو اب صحت یاب ہو کر واپس ڈیوٹی پر آگئے ہیں، سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے لیاقت علی ملک کو کورونا وائرس کو شکست دےکر صحت یاب ہونے پر پھول پیش کئے، اس موقع پر ایس ایس پی ڈسپلن عبادت نثار اور ایس پی لیگل بھی موجود تھے.
ایس ایس پی ایڈمن نے کورونا وائرس کو شکست دینے کے بعد ذمہ داریاں سنبھال لیں، اس حوالے سے کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ صحت یابی کے لئے دعائیں کرنے والوں کا مشکور ہوں اور میں پہلے سے زیادہ تندرست و توانا محسوس کر رہا ہوں، ان کا کہنا تھا کورونا ایک وباء ہے جس کا مقابلہ خود کو محدود کرتے ہوئے باآسانی کیا جا سکتا ہے۔
ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک/کورونا کو شکست
— LahorePoliceOfficial (@Lahorepoliceops) May 28, 2020
سی سی پی اولاہور ذوالفقار حمیدنے لیاقت علی ملک کو صحت یابی پر پھول پیش کیے
کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ لاہور پولیس متاثر ہوئی#Corona#coronavirusinpakistan #DrAbdulQadeerKhan #Paksitani pic.twitter.com/W73WDnTp6Z