پاکستان کرکٹ بورڈ نے اہم عہدوں پر تعیناتیاں کردیں

28 May, 2020 | 01:18 PM

Shazia Bashir

حافظ شہباز علی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے اہم عہدوں پر تعیناتیاں کردیں  سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق، گرانٹ بریڈ برن اور عصر ملک کو ہائی پرفارمنس سینٹر میں تعینات کردیا گیا ، ثقلین مشتاق اور گرانٹ بریڈ برن نے پاکستان کرکٹ کے ساتھ کام کرنے کو اعزاز قرار دےدیا ۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے دنوں میں بھی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )میں نئی تعیناتیوں کاسلسلہ جاری ہے، پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ منسلک گرانٹ بریڈ برن کو ہائی پرفارمنس کوچنگ کا ہیڈ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق کوہیڈ آف انٹر نیشنل ڈیویلپمنٹ اور عصر ملک کو منیجر ہائی پرفارمنس سینٹر مقرر کردیا ۔


ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ہارون رشید اور ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر کی رخصتی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے شعبہ ڈومیسٹک کرکٹ اور اکیڈمیز کو ضم کرکے ہائی پرفارمنس ڈیپارٹمنٹ تشکیل دیا ہے ، نئے سٹرکچر میں ڈومیسٹک کرکٹ کے پروگرامز اور کوچنگ کے معاملات ہائی پرفارمنس سینٹر کے زیر انتظام ہوں گے ۔


گرانٹ بریڈ برن اور ثقلین مشتاق نے اپنی تعیناتیوں پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوشش کریں گہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کریں۔ گرانٹ بریڈ برن، ثقلین مشتاق اور عصر ملک کے معاہدے یکم جون سے شروع ہوں گے جبکہ ثقلین مشتاق 10 جون کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے ۔

دوسری جانب بھارت کی آئندہ سال ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی خطرے میں پڑ گئی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے ٹیکس استثنیٰ کے معاملے پر   بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا  ( بی سی سی آئی) کو میزبانی سے محروم کرنے کی دھمکی دے دی۔بھارتی کرکٹ بورڈ  کو حکومت کی جانب سے ٹیکس استثنیٰ پر 18 مئی تک غیرمشروط تصدیق فراہم کرنا تھی جس میں وہ ناکام رہا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی)  نے بھارت کو  دھمکی دی ہے کہ وہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں،  بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا  ( بی سی سی آئی) نے کوروناکے باعث ڈیڈ لائن میں 30 جون تک توسیع کی درخواست کی تھی جسے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مسترد کردیا تھا۔ آئی سی سی نے بی سی سی آئی سے کہا تھا کہ وہ 2016 کے ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے دوران 2018 ٹیکسوں میں کٹوتیوں کی تلافی کرے۔

 

 

مزیدخبریں