سرکاری کالجز میں 9 ہزار اسامیاں خالی

28 May, 2020 | 12:32 PM

Azhar Thiraj

ریحان گل: محکمہ ہائر ایجوکیشن سرکاری کالجزمیں اساتذہ کی کمی پوری کرنےمیں غیر سنجیدہ،سرکاری کالجزمیں گریڈ17سے 20 کی 9ہزار اسامیاں خالی ہیں،ہرسال بھرتیوں کےلیے فنڈز مختص ہونے کے باوجود اساتذہ کی تعیناتیاں نہ ہو سکیں۔


محکمہ ہائرایجوکیشن کے زیرانتظام سرکاری کالجز میں اساتذہ کی 9 ہزار سے زائد اسامیاں خالی ہیں لیکن ان اسامیوں کی منظوری ہونے کے باوجود ان پر مستقل بھرتی نہیں کی جارہی ،سرکاری ڈیٹا کے مطابق گریڈ 17 کی12ہزار889 منظور شدہ اسامیوں میں سے5ہزارخالی ہیں،گریڈ 18 کی8ہزار204 اسامیوں میں سے2ہزار128جبکہ گریڈ 19 کی 3ہزار736 اسامیوں میں سے1ہزار613 پرتعیناتیاں نہ ہو سکیں۔

گریڈ 20 کی587 اسامیوں میں سے 323 اسامیاں خالی ہیں،محکمہ خزانہ ہر سال ان اسامیوں کے لیےبجٹ جاری کرتا ہےمگر ہائر ایجوکیشن کی طرف سےان پر بھرتی ہی نہیں کی جاتی بلکہ عارضی بنیادوں پرسی ٹی آئیز بھرتی کرکے کام چلایا جارہا ہے جس کے باعث کروڑوں روپے کا مختص بجٹ اسی طرح واپس کردیا جاتا ہے۔

خیال رہے  لاہور سمیت پنجاب کی 24 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز ڈویلپمنٹ ،نان ڈویلپمنٹ اورنان سیلری بجٹ خرچ کرنے میں ناکام، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کا ناقص کارکردگی پر سی ای اوز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، نئے سی ای اوز کی تعیناتیاں سرچ کمیٹی کے زریعے میرٹ پرکیجائے گی۔ 

یاد رہے جون کے پہلے ہفتے میں نیا بجٹ لایا جارہا ہے،اس بجٹ کو کورونا بجٹ کا نام دیا جارہا ہے،وفاقی مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ اور دیگر اقتصادی ٹیم عوام کو ریلیف دینے کی بات کررہی ہے،وفاق کی طرح پنجاب میں بھی پالیسی کو اپنایا جائے گا۔پنجاب میں بھی کاروباری طبقے کو ریلیف دیا جائے گا،تعلیم اور صحت  کیلئے زیادہ سے زیادہ بجٹ مختص کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
 

واضح رہے کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے تمام تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند ہیں،امتحانات منسوخ ہوچکے ہیں۔وزارت تعلیم نے طلبا کو بغیر امتحان کے اگلی جماعتوں میں پروموٹ کردیا ہے۔


 

مزیدخبریں