ناقص کارکردگی ،پنجاب بھر کے تعلیمی افسر تبدیل کرنے کا فیصلہ

28 May, 2020 | 10:58 AM

Azhar Thiraj
Read more!

جنید ریاض :لاہور سمیت پنجاب کی 24 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز ڈویلپمنٹ ،نان ڈویلپمنٹ اورنان سیلری بجٹ خرچ کرنے میں ناکام، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کا ناقص کارکردگی پر سی ای اوز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، نئے سی ای اوز کی تعیناتیاں سرچ کمیٹی کے زریعے میرٹ پرکیجائے گی۔

ناقص کارکردگی پر پنجاب بھر میں سی ای او ایجوکیشن تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پنجاب بھر کی 36 اضلاع میں اب میرٹ کی بنیاد پر سی ای او ایجوکیشن کی تعیناتی کیجائے گی۔پنجاب کے 24 سی ای اوز ڈویلپمنٹ ،نان ڈویلپمنٹ اورنان سیلری بجٹ کو خرچ کرنے میں ناکام رہے۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے ناقص کارکردگی پر سی ای اوز کو تبدیل کرنے کیلئے رپورٹ مرتب کرلی۔

سب سے زیادہ خراب کارکردگی پنجاب کے 10اضلاع کے سی ای اوز کی رہی۔ مذکورہ دس اضلاع میں لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، نارووال ، ڈی جی خان ، ملتان، لیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،بھکراورحافظ آباد کے سی ای اوز شامل ہیں۔قصور اور مظفر گڑھ کے سی ای اوز کو 80فیصد سے زائد ڈویلپمنٹ بجٹ خرچ کرنے پر  تعریفی اسناد دی گئی ہیں۔باقی تمام اتھارٹیز 20 فیصد بجٹ خرچ کرنے میں بھی ناکام رہی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ نئے سی ای اوز کی تعیناتی سرچ کمیٹی کی سفارشات کے زریعے میرٹ پر کی جائیں گی۔


 یاد رہے جون کے پہلے ہفتے میں نیا بجٹ لایا جارہا ہے،اس بجٹ کو کورونا بجٹ کا نام دیا جارہا ہے،وفاقی مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ اور دیگر اقتصادی ٹیم عوام کو ریلیف دینے کی بات کررہی ہے،وفاق کی طرح پنجاب میں بھی پالیسی کو اپنایا جائے گا۔پنجاب میں بھی کاروباری طبقے کو ریلیف دیا جائے گا،تعلیم اور صحت  کیلئے زیادہ سے زیادہ بجٹ مختص کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

واضح رہے کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے تمام تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند ہیں،امتحانات منسوخ ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں